ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2019ءمیں شریک تمام آٹھ ٹیموں نے 2021ء کے ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی تصدیق کردی ہے جن میں ٹیم ابوظہبی، مراٹھا عربینز ، بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، قلندرز ، دہلی بلز ، شمالی وارئیرز اورکرناٹک ٹسکرز کا نام بدل کر پونے ڈیولس رکھا گیا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ گزشتہ ماہ 19 سے 28 نومبر تک شیڈول تھا لیکن اب نئے پروگرام کے تحت یہ مقابلے 28 جنوری سے چھ فروری تک ہوں گے جس دوران مجموعی طورپر29 میچزکھیلے جائیں گے جبکہ مراٹھا عربینز ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔