اتوار کی رات پولیس کی گاڑی وول اسٹاڈ کے باہر روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار

اتوار کی رات وول اسٹاڈ Hig way 80 Vollstad سے تین میل کے فاصلے پر جنوب کی جانب مخالف سمت آنے والی ایک گاڑی کی ٹکر ہو گئی۔ اس ایکسیڈنٹ میں پولیس کی گاڑی بھی شامل تھی۔گاڑی کی ٹکر رات دس بجے کے بعد لگی ۔جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار یں لگ گئی۔
پولیس ٹویٹر پہ لکھا ہے کہ ٹکر لگنے کی وجہ سڑک پر پھسلن کا ہونا بھی تھی۔اس ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں تین مسافر زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والوں کو شمالی یو نیورسٹی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔مقامی اخبار کو ہسپتال سے اطلاع ملی کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ان کی عمریں بالترتیب بیس تیس اور ساٹھ برس کے قریب ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں