اس سال اخبارات میں اشتہارات کی مارکیٹ میں سب سے ذیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کمی کا رجحان سن دو ہزارنو کے مالیاتی بحران کے ساتھ ہی شروع ہوا تھا۔بزنس اسکول کے محقق ایسو سسی ایٹ پروفیسر ایرک Erik Wilberg BI و لبر نے نارویجن اخبارسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹنگ میں اس سال ایسا مندے کا رجحان ہے جو کہ مالیاتی بحران ے دورسے بھی ذیادہ ہے۔پچھلے برس قومی اخبارات کی آمدن کا گراف بہت نیچے چلا گیا تھا جبکہ اس سال قومی اور پرائیویٹ سیکٹر کے اخبارات کے اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن کا گراف نیچے چلا گیا ہے۔یہ کمی بائیس تا تئیس فیصدتک ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ مقامی اخبارت میں ابھی تک آمدن بہتر ہے ۔مغربی ناروے کے اخبارات تیل کے بحران کی وجہ سے مندے کا شکارہیں۔
صوبہ روگے لینڈ سے ایک اطلاع کے مطابق اخبارات کے بڑے کسٹمرز میں ایک بے چینی پائی جاتی ہے ۔کسٹمرزکا سین سے غائب ہونا بالکل ایسے ہی ہے جیسے کہ وہ برف کی گیند کے پیچھے چھپ گئے ہوں۔جو پگھلے گی تو وہ نظر آ جائیں گے۔
NTB/UFN
Ab wese bhi Social Media Zyada Active Hai Newspapers ke add kam hi honge