شہزاد انصاری by شہزاد انصاری 7 جنوری, 2020
فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ، سویڈن، ناروے اور ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے 21 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں پہنچے گے۔ اس تین روزہ عالمی معاشی کانفرس میں انہیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں مختلف ممالک کے حکومتی سربراہ اور عالمی معاشی ماہرین شریک ہوں گے۔ اخوت فاؤنڈیشن دنیا بھر میں سب سے بڑی قرض حسنہ دینے والا ادارہ ہے جس نے ایک کھرب روپے قرض حسنہ دینے کا ہدف عبور کرلیا ہے جس سے چالیس لاکھ گھرانے معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ہیں۔ دنیا کے معاشی ماہرین کے لئے یہ بہت حیرت انگیز واقعہ ہے اور وہ ڈاکٹر امجد ثاقب سے ورلڈ اکنامک فورم میں اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اپنے دورہ کے دوسرے مرحلہ میں ڈاکٹر امجد ثاقب اسکینڈے نیویا کے ممالک سویڈن، ناروے اور فن لینڈ کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ مارچ میں ان ممالک میں امدادی رقوم اکھٹے کرنے کی غرض سے ہونے والے پروگراموں سے قبل ہورہا ہے۔ وہ 24جنوری کو سٹاک ہوم میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 25جنوری کو وہ مسلم ایڈ یورپ کے سربراہ اور سابق سویڈش وزیر مہمت کپلان کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ 26جنوری کو ڈاکٹر امجد ثاقب ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں وفود سے ملاقاتیں گے اور 27جنوری کو ڈنمارک میں ایک اجتماع سے خطاب کرکے اخوت کی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔