رپورٹ نمائندہء خصوصی
اتوار تیس اکتوبر کی شام استوونر سینٹر اوسلو میں ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے خواتین کے لیے آقائے دو عالم آں حضرت ﷺ کے حضور نزرانہء عقیدت پیش کرنے کے لیے اس محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میلاد میں علاقہ کی مسلمان خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نبی پاک کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ نعت اور درودو سلام پیش کیا گیا۔اس محفل میں خواتین کے ساتھ ان کے بچوں اور لڑکیوں نے بھی شرکت کی اور پروگرام میں بھرپور حصہ لیا۔جبکہ میزبانی کے فرائض امبر نے سر انجام دیے۔ادارہء منہاج کی ایک رکن طیبہ نے بتایا کہ ادارہ اوسلو کے مختلف علاقوں میں میلاد کے علاوہ نوجوانوں کے تربیتی پروگراموں کا بھی انعقاد کرواتا ہے۔
میلاد کا اختتام شرکاء کی ضیافت کے ساتھ کیا گیا۔
source urdufalak.net newsdesk