ارشد ندیم کا سرپرائز اور بیس کڑوڑ روپئے کا پرائز

تحریر شازیہ عندلیب
پاکستانی کھلاڑی کی اولمپک گیمز میں جیت اور نیزہ بازی کے مقابلے میں طویل فاصلے کی نشانہ بازی کر کے انہوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔ارشد ندیم کی یہ جیت نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بین الاقوامی اعزاز ثابت ہوئی ہے بلکہ ان کی وجہ سے اس خطہ ارض پہ بسنے والے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر پاکستانی قوم اور محب الوطن پاکستانی اس قدر خوش ہیں انکے گھر والوں اور قریبی عزیزوں کی خوشی کا کیا حال ہو گا۔ اس عظیم کھلاڑی نہ صرف عزت بلکہ دولت بھی حاصل کی ہے۔کھلاڑی کو بیس کروڑ روپئے کی خطیر رقم بھی ملے گی۔ارشد ندیم کا تعلق پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر میاں چنو سے ہے۔انکی وجہ سے یہ چھوٹا سا شہر بھی مشہور ہو گیا ہے۔اب جہاں جہاں ارشد ندیم کا نام لیا جائے گا وہاں وہاں میاں چنو کا نام بھی ۤئے گا۔
ملک و قوم کے لیے ایک ایسے وقت میں جبکہ وطن عزیز دنیا بھر میں ایک زوال پزیر ملک و قوم کے طور پر پہچانا جاتا ہے ارشد ندیم کا گولڈ میڈل تپتے صحرا کی ٹھنڈی چھائوں ثابت ہوا ہے۔ اب اتنا بڑا کارنامہ سر انجام دینے والے شخص کے ساتھ اپنی حکومت کا فوری رویہ بھی ملاحظہ کریں۔جیسے ہی حکومت کو اس بات کی خبر ملی حکومت نے بجائے اسے مبارکباد کا پیغام بھیجنے کے دو کام فوری طور پہ کیے پہلا کام یہ تھا کہ ارشد ندیم کو یہ پیغام دیا کہ وہ اس بات کا علان کرے کہ اس نے یہ کارنامہ موجودہ حکومت کی وجہ سے سر انجام دیا ہے۔لیکن جو شخص اپنی محنت کے بل بوتے پر جیتا ہو وہ بھی بین الاقوامی سطح پر وہ بھلا ایسی بناوٹی باتوں کو کیوں تسلیم کرنے لگا۔چنانچہ یہاں حکومت کی دال نہ گلی۔اس کے بعد یہ خبر ملی کہ حکومت نے اس فاتح اولمپکس کو ٹیکس لینے کی دھمکی دی۔یعنی کہ ایک ایسا شخص جس کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا بجائے اسے سراہنے کے اسکی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔وہ جو اتنے بڑے بڑے ٹیکس چور بیٹھے ہیں ان سے تو ٹیکس وصول کرنے کی جرآت نہیں اور یہ جس نے اپنی محنت سے سب حاصل کیا بجائے اسے مزید مراعات دینے کے اسکی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے واہ جی کیا کہنے ہماری حکومت کے۔لیکن اب یہاں حکومت کی ایک نہ چلے گی۔کیونکہ اس فرمان الٰہی پر ہر کامل مسلمان کا یقین ہے کہ
اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
بعد کی خبروں سے پتہ چلا ہے کہ اب حکومت نے اس کھلاڑی کا استقبال کرنے اور فیملی کو ایوان حکومت میں پروٹوکول دیے کا اعلان کیا ہے۔نہ صرف یہ بلکہ گورنر پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو دس کروڑ کا چیک بھی دیا ہے۔۔
ارشد ندیم سے پہلے یہ اعزاز ناروے کے پاس تھا اور ارشد نے ایک سو سال کے بعد اس قدر طویل فاصلے پر نیزہ مار کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
ارشد ندیم کی اس کامیابی میں ہم سب کے لیے ایک سبق ہے کہ اگر وہ ورلڈ ریکارڈ بنا سکتا ہے کوئی بھی اپنی زندگیوں کو محنت اور انتھک مشق سے بھرپور کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔
یوم ۤآزادی کے موقع پر ارشد ندیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں۔اللہ انہیں مزید کامیابیاں عطا کرے اور نظر بد سےبچائے۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دعا ہے کہ اللہ تبارک نہ صرف کھیلوںمیں‌بلکہ دوسرے شعبوں میں‌بھی پاکستانیوں‌کو ریکارڈ بنانے کی توفیق دے اور انہیں‌بھی مواقع ملیں.
آمین

اپنا تبصرہ لکھیں