استوانگر میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی

استوانگر شہر میں ایک چونتیس سالہ شخص کو پاؤں میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔زخمی شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔پولیس زخمی شخص سے پوچھ گچھ نہیں کر سکی ۔مقامی اخبار استوانگر آفتن بلاد کے مطابق اس شخص کو گھر سے باہر زخمی کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں پولیس عینی شاہدوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔جبکہ ملزمان پولیس کے آنے سے پہلے ہی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس آپریشن لیڈر ہیننگ Henning Andersen آندرسن کے مطابق میں نے جو کچھ دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ مجرم نے اسکے پاؤں پر فائرنگ کی جو کہ ایک مجرمانہ فعل ہے۔یونیورسٹی ہسپتال استوانگر کے مطابق زخمی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں