اسرائیل کی پارلیمنٹ کے رکن موشے راز نے علیحدہ فلسطینی ریاست کی حمایت کردی۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق موشے راز نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے، اسرائیل کے ساتھ الگ فلسطینی ریاست سے مسئلہ حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا معاملہ اسرائیلی پارلیمان ’کینیسٹ‘ میں اٹھاوں گا۔اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو نئی حکومت سازی میں غزہ جنگ سے فائدہ ہوا۔