نارویجن ٹی وی ٹو کی جرنلسٹ ماہ رخ علی کے مطابق باغی گروپ اسلامک اسٹیٹ پوری دنیا کے لیے خطرہ کی علامت ہے ۔ناروے بھی اس خطرے کی زد میں ہے۔ماہ رخ کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ناروے میں پناہ گزینوں کے ذریعے سے وہ مغربی ممالک میں اپنے لوگوں کو داخل کریں گے۔ماہ نور نے انتہا پسندی اور تشدد کے موضوع پر ایک کتاب میں ان سوالوں کے جوابات دینے کی کوشش کی ہے جو دہشت گرد تنظیموں سے متعلق ہیں۔یہ تنظیمیں عراق میں طاقت پکڑ چکی ہیں۔کتاب میں یہ بھی بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ تنظیمیں اپنا کون سا پیغام کس کس طریقے سے لوگوں تک پہنچاتی ہیں۔ناروے کے سیکورٹی شعبے نے بھی اس بارے میں بتایا کہ کس طرح یہ انتہا پسند تنظیموں نے ناروے میں پناہ گزینوں کے ذریعے یہاں کے امن کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی تھی۔
NTB/UFN