اسلامک کلچرل سنٹر ناروے میں پچاس سال مکمل ہونے پر تقریب

تحریر ساجدہ پروین

اسلامک کلچرل سنٹر نے ناروے میں اپنے قیام کی پچاس سال مکمل ہونے پر سال 2024میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے جن میں سے ایک آج اوسلو میں اسلامک ہسٹری کی تصویری نمائش کی تقریب ہے جس کا آج افتتاح اوسلو کی مئر خاتون نے کیا۔ ان کے ساتھ شہر کی دیگر سیاسی پارٹیوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ یہ نمائش دیگر شہریوں اور طلبہ و طالبات کے لئےپورا ہفتہ وزٹ کے لئےکھلی رہے گی سکولوں کے لئے اپنے طلبہ کو اسلامی تہذیب اور تاریخ سے اگاہ کرنے کا ایک نادر موقع ہے تمام مساجد اپنے ویک اینڈ کلاسز اور ناضرہ قرآن کلاسز کے طلبہ کو ضرور اس نمائش کو دیکھنے کے مواقع فراہم کریں تصویروں اور ماڈےل کی مدد سے بہت آسان طریقے سے اسلامی تاریخ اور اسلامی تہذیب کو متعارف کروایا گیا ہے۔ قرآن کے کئی سوسال پرانے نسخوں کوبھی نمائش کے لئے رکھا گیا ہے اس کے علاوہ قرآن پاک کی ردوبدل سے پاک ہونے کے ثبوت کے طور پر دنیا کی مختلف ملکوں میں پرنٹڈ قرآن پاک بھی موجود ہیں جنکا موازنہ ان تاریخی نسخوں کیساتھ ملا کر کیا جا سکتا ہے ۔ غرض یہ نمائش ہر لخاظ سے نئی نسل اور غیر مسلموں کو اسلامی تعلیمات اور پیغمبر اسلام سے متعارف کروانے کا موثر ذریعہ ہے صدیوں پر محیط تاریخ کو اس سے آسان طریقے سے بیان کرنا ممکن نہ تھا۔اس نمائش کوسالوں میں پڑھائے جانے والے کورسز کے ھزاروں اوراق اور کئی گھنٹوں کے لکچرز کے متبادل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے

تمام عمر کے انسانوں کے لئے یکساں طور پر دلچسپ اور سب کے لئےسیکھنے کے لئے اس میں بہت کچھ ہے اس لئے میری آپ سے درخواست ہے کہ اپنے خاندان کیساتھ تو اس نمائش کو ضرور دیکھیں البتہ اپنے غیر مسلم دوستوں کو بھی ہمراہ لے لیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے سے بھرپور تشہیر کریں تاکہ سب لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔
(تحریر،ساجدہ پروین)

اپنا تبصرہ لکھیں