اردوفلک ڈاٹ نیٹ نیوزڈیسک
ہفتہ اور اتوار کے روز اسلامک کلچرل سینٹر اوسلو میں مختلف یورپین ممالک اور برطانیہ سے مختلف تنظیموں کی سربراہان اور ممبر خواتین نے بڑی تعداد میں اسلامی تنظیمی کانفرنس اور تربیّتی ورکشاپ میں شرکت کی۔کانفرنس کی شرکاء خواتین کا تعلق ڈنمارک ،سویڈن،اٹلی اسپین اور یوکے سے ہے۔کانفرنس میں اسلامی اقدار مسلم خواتین کا کردار آخرت کا حصول اور گھریلو اور تنظیمی نظم و نسق، اسلام اور میڈیا جیسے موضوعات پر گفتگو،مباحثہ اور تربیت دی گئی۔
ہفتہ کے روز یہ کانفرنس صبح دس بجے سے شام سات بجے تک جاری رہی۔پروگرام کی میزبانی فرزانہ روزی، سیدہ ثمینہ رضوان اور الماس نے بہت موثر اور دلکش انداز سے کی۔
جبکہ اتوار کے روز یو کے سے نسرین سیّداسلام اور خواتین کے کردار کے موضوع پر تقریر کر رہی ہیں۔کانفرنس میں مختلف ممالک سے چالیس کے قریب مہمان خواتین نے اس میں شرکت کی۔ان سب مہمان خواتین کے طعام و رہائش کا انتظام اسلامک کلچرل سینٹر نے ہی کیا۔اس موقع پر تنظیموں کی سربراہ خواتین نے مختلف اسلامی موضوعات پر روشنی ڈالی۔
اسلامی موضوعات پر پر جوش اور سیر حاصل تقاریر کے بعد فائزہ رضوی نے اسلامی نقطہء نظر سے صحت ،خوراک، واک اور ورزش کی افادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس دوران مختصر دورانیہ کی ورزشیں بھی کروائیں۔جس کے بعد شرکاء خواتین کے چہرے کھل اٹھے۔
صحت کے موضوع کے بعد نمازکا وقفہ دیا گیا۔اس کے بعدکانفرنس کے مندوبین کی تواضع ظہرانہ سے کی گئی۔ظہرانہ کے بعد یو کے سے رابعہ صادق اور نسرین سعیدنے تنظیموں کی سربراہ خواتین کو تنظیم کے کلیدی کردار اور بطور سربراہ انکے کام کے طریقہ کار اور لائحہ عمل پر مختصر کورس کروایا۔
کورس کے بعد میڈیا کے منفی اثرات اور بچوں کے رجحانات اور تربیت کے موضوع پر ایک مذاکرہ کیا گیا جس میں مختلف ممالک کی خواتین نے حصہ لیا۔جن ناروے سے ساجدہ یاسمین اور اس کے علاوہ اٹلی اسپین ڈنمارک اور سویڈن کی خواتین نے حصہ لیا۔اسلامک کلچرل سینٹر میں اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کئی خواتین اپنے چھوٹے بچوں کو بھی ساتھ لائی تھیں۔اسلام کے بارے میں جاننے اور کام کرنے کے لیے ان خواتین کا جذبہ قابل دیدتھا۔اسلامک کلچرل سینٹر نے ان تمام خواتین کو ٹھہرانے اورکھانا کھلانے کا کام بہت احسن طریقے سے کیا ۔اسلامک کلچرل سینٹر نے ان خواتین کی میزبانی میں کوئی کثر نہ چھوڑی اتوار کی شام کو یہ خواتین اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گی۔
کانفرنس کے بارے آپکی خدمت میں تفصیلی رپورٹ اردو فلک کے صفحات پر اسی ہفتہ ملاحظہ کریں ۔
urdufalak.net newsdesk
Very well organized workshop and informative