اسلامک کلچرل سینٹر میں خواتین کے میڈیا گروپ کا سیمینار بچوں کی تربیت اور سوشل میڈیا کے موضوع پر

جمعہ کی شام تھوئین بیکن میں واقع اسلامک کلچرل سینٹرمیں خواتین کے میڈیا گروپ کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیمینار ساجدہ پروین شازیہ عندلیب عظمیٰ خان اور الماس علی کی مشترکہ کوششوں سے منعقد کیا گیا۔
پروگرام کے آغاز میں محمد ابراہیم نے تلاوت قرآن پاک کی جبکہ اسلامک کلچرل کے پروگرام آرگنائزر محمد ارسلان نے موضوع کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔سیمینار میں اوسلو یونیورسٹی سے نیورولوجی پر تحقیق کرنے والی سائنسدان و محقق ربیعہ انجم اور ریڈ کراس کے ساتھ میڈیا پروجیکٹ لیڈر نیلے کو بطور خاص مدعو کیا گیا۔
ان خصوصی مہمان خواتین اس موضوع پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی۔
ربیعہ انجم نے بچوں میں دماغ کی ساخت اسکی افزائش اور ڈیجیٹل آلات کے اثرات کا جائزہ لیا۔جبکہ میڈیا پراجیکٹ کی سربراہ نیلے نے بہت تفصیل سے سوشل میڈیا کے استعمال فوائد نقصانات اور اصولوں پر بچوں کی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی۔جس حاضرین نے نہائیت توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور اس کے بعد سوالات بھی کیے۔
پروگرام کے اختتام پر مہان خصوصی کو پھول پیش کیے گئے جبکہ مہمانوں کی تواضع پیزا سے کی گئی۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں