رپورٹ نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ
اوسلو سینٹرمیں واقعہ اسلامک کلچرل سینٹر آئی سی سی ICC میں ہفتہ کی شام خواتین کی عید ملن پارٹی اور کورس کا انعقاد ہوا۔یہ پروگرام جمیل بھائی کی تنظیم Mennesker i fokuss اور آئی سی سی کے باہمی تعاون سے پیش کیا گیا۔جبکہ پروگرام میں کھانا بھی اسی تنظیم کی جانب سے سرو کیا گیا۔
پروگرام میں بچوں اور خواتین نے بھرپور حصہ لیا۔پروگرام کے تین حصے تھے۔پہلا حصہ بچوں کا تھا دوسرا حصہ خواتین کا جبکہ تیسرے حصے میں جمیل بھائی کی تنظیم نے ناروے میں خواتین کے حقوق اور بچوں کی تربیت پر روشنی ڈالی۔
پہلے مرحلے میں نظم خواتین کی کارکن عظمٰی خان نے اسلامی قوانین اور بچوں کی تربیت پر روشنی ڈالی جبکہ میزبان الماس علی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔اس کے بعد بچوں سے اسلامی کوئز کے سلسلے میں سوالات کیے گئے۔بچوں کی تربیت میں ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات کے بارے میں ایک ماں نے اپنے تجربات اور اسکا درست استعمال بتایا۔انہوں نے ماؤں کے لیے یہ ٹپس دیں کہ انہیں ڈیجیٹل میڈیا اور وڈیو گیمز کے سلسلے میں ان باتوں کا خاص طور سے خیال رکھنا چاہیے
ایک تو انہیں یہ معلوم ہو کہ بچہ کیا کھیل رہا ہے
دوسرے اسکے کھیل کے اوقات مقرر کر دیں اور بچے کو ہوم ورک سے پہلے ہر گز گیم نہ کھیلنے دیں۔
ا س سلسلے میں بچے سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔
اس کے بعد جمیل بھائی نے ناروے میں خواتین کے حقوق کے بارے میں لیکچر دیا۔انہوں نے بتایا کہ آج ناروے کی خواتین اپنے حقوق سے آگاہ ہیں اور پڑھائی اور ترقی کی دوڑ میں یورپئین خواتین سے کم نہیں ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر تمام مہمان خواتین اور بچوں کی تواضع روائتی پاکستانی ڈشز یعنی نان پلاؤ چنے اور گاجر کے لذیذ حلوے سے کی گئی۔
source. urdufalak.net news desk