اسلامک کلچرل سینٹر میں مطالعہ کلاسز کا مشترکہ سیرت نبوی کا پروگرام

رپورٹ نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ۔۔

icc33...b

اتوار کی شام کو اسلامک کلچرل سینٹر تھوئین میں مختلف مطالعہ کلاسز کے اساتذہ اور طلباء خواتین کا مشترکہ پروگرام منعقد ہوا۔جس میں مختلف آن لائن اور آف لائن کلاسز کے اساتذہ اور خواتین طلباء نے شرکت کی۔ان میں تجوید قرآن کی سینئیر کلاس، فہم دین بیورن ڈال کی کلاس، حفظہ آن لائن کلاس، عرفان القرآن و معراج القرآن اور فہم دین اتوار کی کلاسز نے شرکت کی۔جبکہ اساتذہ میں محترمہ ثمینہ رضوان،محترمہ ساجدہ پروین،محترمہ فرح طیّب بھی وہاں موجود تھیں۔تمام اساتذہ نے ان کلاسوں کے مقاصد اور غرض و غائیت پرروشنی ڈالی جبکہ خواتین طلباء نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔
پروگرام کی منتظم اعلیٰ محترمہ الماس علی جبکہ میزبان عفیرہ امجد اور عالیہ نورین تھیں۔پروگرام کا آغاز طاہرہ بی بی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس کے بعد منتظم اعلیٰ محترمہ الماس علی نے پروگرام کے مقاصدپر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ مسلم کلچرل سینٹر کی ممبر خواتین چاہے کسی بھی جگہ پر ہوں، انکی شخصیت میں ایک جیسی بہترین اسلامی صفات کی عکاسی ہو گی۔جیسا کہ کسی کیوی شاپ کی پراڈکٹس ایک جیسی ہوتی ہیں چاہے وہ کیوی کی کسی بھی برانچ سے حاصل کی جائیں۔

icc332
اس کے بعد شاہدہ بی بی نے راہ ہدائیت پر لانے کی تڑپ کے موضوع پر تقریر کی۔جس میں انہوں نے اسلام پھیلانے سے متعلق مختلف واقعات کا احاطہ کیا۔شاہدہ بی بی کے بعد عظمیٰ خان نے نبی پاکﷺ کی دنیا سے بے رغبتی کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔عظمیٰ خان نے اپنی تقریر میں رسول پاک ﷺ کی زندگی کے مختلف واقعات بتائے جس میں یہ بتایا کہ کس طرح نبی پاک بخشش کی خوش خبری کے باوجود کئی کئی روز فاقے سے رہتے اور اپنی امت کے غم میں تڑپتے رہتے تھے۔اس کے بعد انقلابی کلمہء حق کے موضوع پر شمیم صاحبہ نے روشنی ڈالی اور راحیلہ شبیر نے بہت خوبصورتی سے نبی پاک ﷺ کا حلیہء مبارک پر ایک پراثربیان دیا۔جس سے رسول پاک کی شبیہ کی جھلک سی حاضرین کے ذہنوں میں ابھر آئی۔عبادت سے شغف اوراسکی تاثیراورعملی زندگی میں اثر آفرینی کو محترمہ الماس علی نے اپنی تقریر کا موضوع بنایا۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح ایک مومن عبادات کو ہتھیار کے طور پہ استعمال کرتا تھا۔حفٖصہ اقبال نے غیر مسلموں سے تعلق جیسے اہم موضوع کی طرف توجہ دلائی۔حفصہ اقبال نے نبی پاک ﷺ کی زندگی کے واقعات سے واضع کیا کہ کس طرح نبی پاک غیر مسلموں کی بد سلوکی کے باوجود انہیں برا نہیں جانتے تھے۔بلکہ ہر غیر مسلم کو مستقبل قریب میں راہ ہدائیت پا جانے والا سمجھتے تھے۔پروگرام کے دوران حفصہ آن لائن کلاس کی طلباء نے بدگمانی کی حدیث پر ایک رول پلے کیا۔جسے سب نے سراہا۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء کو حلیم اور نان پیش کیے گئے ۔ جبکہ اختتام میں سویٹ ڈش کے ساتھ مختلف کیکس اورچائے سے ضیافت کی گئی۔
source /UFN

اپنا تبصرہ لکھیں