اتوار کی دوپہر ایک بجے اسلامک کلچرل سینٹر کے ویک اینڈ اسکول میں بچوں اور والدین کے ساتھ الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔یہ
تقریب اتوار کی دوپہر ایک بجے منعقد کی گئی۔تقریب میں اسکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔جبکہ اسکول کی انتظامیہ کے اراکین نے بھی ویک اینڈ اسکول کی اہمیت اور ترقی کے موضوع پر تقاریر کیں۔
پروگرام میں پہلی کلاس سے لے کر جماعت دہم تک کے طلباء نے اسلامیات اور اردو زبان میں مختلف موضوعات پیش کیے۔ بچوں نے اسلام اور اردو کے موضوع پر چارٹ بنائے اور نارویجن اور اردو میں تعلیمات کے بارے میں بتایا۔
سیکنڈری اسکول کے طالبعلم نے نظامت کے فرائض ادا کیے۔اسکول کے ایڈمنسٹریٹر جناب محمد خرم ے پروگرام کے آغاز میں تقریر کی۔سب سے آخر میں اسلامک کلچرل سینٹر کے سربراہ جناب محمد ارشد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے ماہ رمضان کے باوجود بڑی تعداد میں والدین کی پروگرام میں شمولت پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔جبکہ امام مسجد جناب حامد صاحب نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف بچوں کو اسلام سے روشناس کرانا ہے۔انہیں کسی فرقہ کا پابند کرنا نہیں ۔بچوں کو دینی تعلیم سیکھنی چاہیے خواہ وہ کسی بھی مسجد سے سیکھیں۔جبکہ مادری زبان کی تعلیم کا مقصد انہیں مادری زبان سے جوڑے رکھنا ہے اور اس پر عبور حاصل کرنا نہیں ہے۔