جرمن خبر رساں ایجنسی BND. کے مطابق اسلامی انتہا پسند گروپ عراق میں تمام تیل کے کنو ئوں پرسے اپنا کنٹرول کھو بیٹھے ہیں۔یہ تیل کے کنوئیں اس گروپ کے لیے ذریعہء آمدن تھے ۔ اب اس گروپ کے پاس صرف ایک تیل کا کنوا ںہے جبکہ باقی وہ فسادات میں کھو بیٹھے ہیں۔
یہ معلومات جرمن خبررساں ایجنسی نے جرمن پارلیمنٹ کو پہنچائی۔اس کے مطابق آئی ایس کے پاس اب صرف پانچ فیصدتیل کا حصہ باقی بچا ہے۔گروپ کے پاس شا م میں ابھی تک تیل کا کنوا ںہے مگراس میں بہت تھوڑا تیل ہے۔اس لیے اب ان کے پاس گزارے کے لیے ب نا کافی تیل ہے جبکہ اس سے پہلے وہ بہت سا تیل غیر قانونی طور پر فروخت کر رہے تھے۔
NTB/UFN