اسلامی صفحہ کی ایڈیٹر ساجدہ پروین کی جانب سے تقریب کا انعقاد

اسلامی صفحہ کی ایڈیٹر ساجدہ پروین کی جانب سے تقریب کا انعقاد
رپورٹ نمائندہء خصوصی
اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے اسلامی صفحہ کی ایڈیٹر ساجدہ پروین نے ہولملیا کی خواتین کے لیے خاص طور سے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔ساجدہ پروین معلمہ بھی ہیں ۔اس کے علاوہ اسلامک کلچرل سنٹر کے نظم خواتین کی نائب صدربھی رہ چکی ہیں  .تقریب میں اسلامی اور ادبی ذوق رکھنے والی خواتین کو مدعو کیا گیا۔مقامی خواتین کے علاوہ اس میں اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ٹیم اور انٹر کلچرل وومن گروپ کی نائب صدر امتیاز یٰسین ملٹی کلچرل گروپ کی سربراہ زمرد پروین نے بھی شرکت کی۔
اسلامک کلچرل سنٹر کی نظم خواتین کی موجودہ صدر ثمینہ رضوان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔تقریب کا آغاز فرزانہ روزی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔جبکہ میزبانی ڈاکٹر فوزیہ عابد نے کی۔تقریب کے تین حصے تھے۔پہلے حصے میں منی مزا  حیہ مشاعرہ پیش کیا گیا۔جس میں اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے مزاحیہ تحریروں کے صفحات سے انتخاب پیش کیا گیا۔دوسرے حصے میں سفرنامہ کی کتاب منزلوں کی کہکشاں پرادبی ذوق رکھنے والی خواتین نے تبصرہ نگاری کی۔تبصرہ نگار خواتین میں شی سے شفقت نواز ہولملیا سے زمرد پروین،راحیلہ یاسمین اور نیر خان شامل تھیں۔آخر میں ثمینہ رضوان نے تبصرہ پیش کیا۔
تیسرے حصے میں اردو فلک ڈاٹ نیٹ کا تعارف پیش کیا گیا۔تعارف کے بعد مہمان خواتین نے سائٹ پر سبسکرپشن لی ۔اور سبسکرپشن لینے والی خواتین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سے گفٹ کارڈز بھی دیے گئے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
UFN

اسلامی صفحہ کی ایڈیٹر ساجدہ پروین کی جانب سے تقریب کا انعقاد“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں