نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر چھوٹا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر سیسنا طیارہ لینڈنگ کے دوران اس وقت حادثے سے بچ گیا جب اس کا ٹائر پنکچر ہوا۔ پائلٹ نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرادیا جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
سیسنا طیارہ ایک نجی فلائنگ کلب کی ملکیت ہے جس میں انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے۔