ایف آئی اے حکام نے بغیر ویزا دبئی سے آنے والے 2 چینی باشندوں کو بے دخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی باشندے ڑانگ ڑولڈ اور وانگ پینگ دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے اور امیگریشن کے دوران ایف آئی اے حکام نے ویزا نہ ہونے پر انہیں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چینی باشندوں کو امارات ایئرلائن کی پرواز 614 کے ذریعے واپس دبئی ڈی پورٹ کیا گیا۔