کورونا وائر س کےبڑھتےہوئےپھیلاوکےسبب وفاقی دارالحکومت کےہسپتالوں کے 836 آکسیجن بیڈز میں سے 525 پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مختص 116 وینٹیلیٹرز میں سے 69 پر مریض زیر علاج ہیں،پمز میں 183 آکسیجن بیڈزمیں147پرکورونامریض زیر علاج ہیں۔ہسپتال حکام کے مطابق آئی ایچ آئی ٹی سی کے105 آکسیجن بیڈزمیں سے90 پر کورونا مریض ہیں،پولی کلینک ہسپتال میں47 آکسیجن بیڈزمیں سے 27 پرکورونا وائرس کے مریض ہیں۔
حکام کے مطابق پمز کے 21 وینٹیلیٹرز میں سے 10 پر کورونا مریض ہیں، آئی ایچ آئی ٹی سی کے 20 وینٹی لیٹرز میں سے 12 پر کورونا وائرس کے مریض ہیں۔ہسپتال حکام کے مطابق پولی کلینک میں کورونا وائرس مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرز 100 فیصد بھر گئے، تین نجی ہسپتالوں میں کوروناکےلیےمختص وینٹی لیٹرزمریضوں سےبھرچکےہیں۔