سٹاک ہوم (عارف کسانہ/ نمائندہ خصوصی) پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی (PSCAWA ) کے زیر اہتمام سڈنی آسٹریلیا میں مقیم مصنف، محقق، افسانہ نگار اور کالم نگار طارق محمد مرزا
کی کتاب “دنیا رنگ برنگی” کی تقریب رونمائی
مورخہ 22 اپریل اتوار ایک بجے ABF ہالندا میں منعقد ہورہی ہے۔ اس علمی اور ادبی مقامی شعرا اور اہل قلم بھی شرکت کریں گے۔ پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر عامر جبار ملک صدر اور جنرل سیکریٹری رفاقت علی نے عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔