اسٹاک ہوم میں سانحہء پشاور میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی غائبانہ نماز جنازہ

سٹاک ہوم (عارف کسانہ) پشاور میں شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے بچوں اور دوسرے شہداء کی یاد میں تعزیتی اجتماع مورخہ ٢٠ دسمبر پروز ہفتہ شام چھ بجے پاکستانی ایسوسی ایشن فتیا میںمنعقد ہوگا۔ اس موقع پر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا جائے گا۔ سویڈن میں مقیم پاکستانی دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کی تائید اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی ظہار کریں گے۔اس تعزیتی اجتماع میں سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر ، سفارت خانہ کا عملہ اور سویڈن میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت کرے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں