اسپین میں فراڈ کے الزام میں نارویجن شخص گرفتار

اسپین میں فراڈ کے الزام میں نارویجن شخص گرفتار
ایک نارویجن شخص کو اسپین میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔اس شخص پر یہ الزام تھا کہ اس نے بینک سے فراڈ کرکے چار ملین کی رقم اسپین میں گھر بنانے کے لیے نکلوائی۔جس کے بعد وہ شخص ناروے سے اسپین میں نقل مکانی کر گیا۔یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ ٹیکسی میں سفر کر رہا تھا۔ٹیکسی ڈرائیور اسے اس کے گھر واقع سپین کے شہر ماربیلا میں لے گیا۔وہاں اسپینش پولیس نے اسے نارویجن پولیس کے جاری کردہ وارنٹ دکھا کر گرفتار کر لیا۔
اس شخص پر یہ الزام تھا کہ اس نے نارویجن بینک سے جعلی کاغذات دکھا کر چار ملین کراؤن کے مساوی رقم نکلوائی۔اس کے بعد اسپین میں نئے سرے سے زندگی گزارنے کے لیے نئے مکان میں منتقل ہو گیا۔یہ گرفتاری ناروے سے فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہونے والوں کے لیے ایک وارننگ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں