اسکولوں میں ذہنی تشدد کے واقعات میں اضافہ 

سن دو ہزار بارہ اورتیرہ میں گیارہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔جبکہ پچھلے تین برسوں سے مسلسل سالانہ اس طرح کے بیس کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔یہ اعدادو شمار نارویجن روزنامہ آفتن پوستن نے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے اکٹھے کیے ہیں۔
ایک اورسروے رپورٹ کے مطابق چھ فیصدطالبعلموں نے بتایا کہ وہ ایک ماہ میں دو سے تین مرتبہ اسکولوں میں چنا پسندیدہ ریمارکس اور تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔بعض اوقات یہ معاملہ اس قدرسنجیدہ ہو جاتا ہے کہ طالبعلم اپنی جان تک لینے سے گریز نہیں کرتا۔وفاقی محتسب لنڈوئے بو نے کہا کہ اس معاملہ میں اقوام متحدہ کو مدد کرنی چاہیے۔اور اس کام کے لیے مخصوص کردہ بجٹ میں اضافہ کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ تجویزپیش کی کہ بجٹ پچھتر ملین کراؤن سے بڑہا کر ایک سو پچاس ملین کراؤن کر دینا چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں