دو جون سے اسکولوں میں زرد بتی روشن ہو گی یعنی کہ۔۔۔
وزیر صنعت و حرفت گوری میلبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوبارہ وائرس پھیلنے کا امکان ہے لیکن اب ناروے میں اسکول اور نرسریاں دوبارہ بند نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ناروے میں اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ اسکول دوباراہ بند ہوں۔کیونکہ اب اسکولوں اور ارباب اختیار کو نارویجن معاشرے کو وائرس سے نبٹنا آ گیا ہے۔اگر ہمارے پاس بارہ مارچ تک پرانے پلان کے مطابق اس سلسلے میں ایک رہنماء ماڈل تیار ملتا تو اب تک ایسی صورتحال نہ ہوتی۔
تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے وبائی مرض کو روکنے میں بہت کم مدد ملی ہے۔لیکن ان اداروں کو بند کرنے کی وجہ سے ناروے کو ہر ماہ چھ اعشاریہ سات کھرب کرونا کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔
عوامی محکمہء صحت ناروے نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ ہیلتھ ڈائیرئکٹریٹ نے ایسا مشورہ نہین دیا۔ہیلتھ ڈائیریکٹر بیورن Bjørn Guldvog نے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مشورہ نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسکا اثر وباء کو کنٹرول کرنے کا اتنا ذیادہ نہیں پڑا۔
جلد ہی وبائی مرض کے کنٹرول کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔یہ بات وزیر صنعت و حرفت گوری میلبی نے کہی انہوں نے کہا کہ دو جون سے یہ نیا لائحہ عمل تعلیمی اداروں میں نافذ کیا جائے گا۔جو ٹریفک لائٹس کی طرح صورتحال کو کنٹرول کرے گا۔جبکہ اسکولوں اور نرسروں میں پیلی بتی روشن ہو گی جس کا مطلب ہے کہ وہاں حالات معمول کے مطاببق ہوں گے اور کلاسوں میں گروپوں کا سائز نارمل ہو گا۔
کئی اسکول اور نرسریاں ماہ اپریل میں کم وقت کے لیے کھلے ہیں جسکی وجہ سے حکومت کو ماہانہ ایک اعشاریہ تین ملین کا خسارہ برداشت کرناپڑا ہے۔تاہم اگلے ہفتے سے تمام اسکول معمال کے مطابق کام کریں گے سوائے اس کہ ان میں طلباء کے لیے کم جگہ ہو۔
NTB/UFN