اوسلو میں پولیس نے اس وقت ایک چور لو گرفتار کر لیا جب وہ معمول کے گشت پہ تھی۔رات کے وقت گشت پر موجود پولیس کو اسکول کی کھڑکی کے شیشے توڑنے کی آواز آئی۔جب پولیس موقع پر پہنچی دوسری منزل پر چور کھڑکی سے فرار ہونے کی کوشش میں پھنس چکا تھا۔لہٰذا اس نے باہر نکلنے کے لیے پولیس کی مدد طلب کی۔پولیس نے اسی وقت آگ بجھانے والے محکمے سے ایک ٹرک اور سیڑھی ہنگامی طور پرطلب کی۔اس دوران چورایک تنگ راستے کی جانب نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔جسے موقع پر موجود پولیس نے جا لیا۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چور کیا چرانے وہاں گیا تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ آیا اسکول میں اس کے مزید ساتھی بھی موجود ہیں۔
NTB/UFN