ہاکے لینڈ یونیورسٹی ہسپتال میں ہر چار میں سے ایک بیڈ پر انفلوئنزا کے مریض موجود ہیں۔ہسپتال میں اس سال سن دو ہزارنو میں سوائن فلو کی وباء سے بہت مختلف صورتحال ہے۔ناروے کے ادارہ برائے پبلک ہیلتھ اوسلو کے ایک نقشے کے مطابق اس وقت سب سے ذیادہ مریض اوسلو ،ویسٹ فولڈ ہورڈے لینڈ اور اس سے ملحقہ کاؤنٹیز میں فلو سے متاثرہوئے ہیں۔
ہاؤکے لینڈ کے یونورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹر ہنس کا کہناہے کہ اس سال فلو کی وباء اس طرح نہیں پھیلی جیسے کہ یہ سن دو ہزارنو میں پھوٹی تھی۔یہ وہی انفلوئنزا کا وائرس ہے اے ہینی A, H1N1 جس سے اس سال کے شروع میں فلو پھیلا تھا لیکن یہ سوائن فلو نہیں ہے ۔صرف شدید بیمار لوگوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ایک جائزے کے مطابق اس سال ناروے میں آدھے ملین کے قریب لوگوں کے فلو کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔جبکہ یہاں سالانہ نو سو کے قریب افراد فلو سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
NTB/UFN ۔