اس سال ناروے میں اتنے شامی پناہ گزین آئے ہیں جتنے اس وقت نہیں آئے تھے جب شام میں حالات خراب تھے۔سن دو ہزار پندرہ میں جب شام کے حالات خراب ہوئے تھیناروے میں ساڑھے دس ہزار کے لگ بھگ شمی مہاجرین آئے تھے جبکہ ناروے کو سالانہ شام سے پانچ چھ سو کے قریب درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔
نارویجن وزارت خارجہ کے مطابق اب تک انہیں شامی مہاجرین کی جانب سے پندرہ ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔جن میں سے ننانوے فیصد منظور ہو گئی ہیں۔اس کے بعد موسم خزاں سے لے کر ماہ اگست تک ناروے میں تین سو شامی مہاجرین پناہ لے چکے ہیں۔شامی پناہ گزینوں کی تعداد ناروے اور دوسرے یورپین ممالک میں بھی بڑھ رہی ہے۔یہ معلومات نارویجن امیگریشن ڈائیریکٹر انگریڈ اولرام نے دی۔
NTB/UFN