ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ناروے نے افغانستان کے صوبے فریاب میں ایک سو سترہ اسکول تعمیر کیے تھے۔جن میں سے صرف ساٹھ اسکولوں میں تعلیم دی جا رہپی ہے۔باقی اسکولوں کی عمارتیں خراب سیکورٹی اور سیلاب کی وجہ سے نا قابل استعمال ہیں۔
ایک تحقیقی کمیٹی ایوا (IWA کے مطابق یہ رپورٹ افغانستان کے صوبے فریاب میں بنائے گئے اسکولوں کی حالت کے بارے میں ہے جو کہ افغان کمیٹی کے لیے تیار کی گئی تھی اور اخباروی جی کی اس تک رسائی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے چالیس اسکول ایسے علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں کہ مقامی باشندے جنہوں ے یہاں تعلیم حاصل کرنا تھی کے مطابق ان اسکولوں کا دورہ خطرناک ہے۔
مشاہدہ کرنے والی ٹیم نے کل ستتر اسکولوں کا دورہ کیا۔جن میں سے اڑسٹھ اسکول کھلے ہوئے تھے۔جبکہ باقی نو اسکول سیلاب یا خراب سیکورٹی کی وجہ سے بند تھے۔جبکہ ایک اسکول ایک جنگجو ملا قدیر فصلوں اور گندم کے اسٹور کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔
NTB/UFN