امریکی حکام نے چند روز قبل افغانستان میں ڈرون حملے کے دوران 10عام شہریوں کی ہلاکت کا جرم قبول کرلیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ 29 اگست کو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے ،ہلاک ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل تھے۔جنرل میکنزی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بڑی غلطی تھی اس پر معذرت خواہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے آئیر پورٹ پر خودکش حملے کے جواب میں ڈرون حملہ کیا تھا۔