افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور حزبِ اتحاد اسلامی کے سینئر رہنما احمد شاہ احمد زئی انتقال کر گئے۔
بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق احمد شاہ احمد زئی کا انتقال کابل میں ہوا ہے۔ اٹھہتر سالہ احمد شاہ 1995-96 کے دوران طالبان کے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے سے پہلے تک افغانستان کے وزیر اعظم تھے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت میں مقیم تھے تاہم رواں ماہ انہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان اور پھر طورخم بارڈ سے کابل منتقل کیا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوا ہے۔
احمد شاہ احمد زئی سوویت انخلا کے بعد 1992 سے 1996 تک افغان حکومت میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ طالبان کی پہلی حکومت آنے کے بعد وہ جلا وطن ہوئے اور کئی برس جلا وطنی میں گزارے۔ سنہ 2001 میں امریکی حملے کے بعد وہ افغانستان واپس آئے۔ انہوں نے سنہ 2004 میں صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔