جمعرات کے روز سے نارسوے میں سخت سرحدی کنٹرول صبح آٹھ بجے سے نافذ العمل ہو چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ سرحدوں پر آنے والے افغانی اور عراقی پناہ گزینوں کو فوری طور پر واپس بھیج دیا جائے گا۔یہ قانون ابتداء میں دس روز کے لیے لاگو کیا گیا ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ روس سے آنے والے عراقی اور افغنی افراد کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر واپس بھیج دیا جائے گا۔
یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ روس نے ناروے کو ایک محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے لوگوں کو یہاں بھجنا شروع کیا۔جبکہ نارویجن احکام نے ان درخواستوں کو بے بنیاد قرار دیا۔سحد پر اس وقت بہت ست اہلکار آنے والے مسافروں کے کاغذات چیک کرنے پر مامور ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو طویل انتظار کے لیے تیار رہنا ہو گا۔یہ کنٹرول صرف زمینی مسافروں کے لیے ہے ابھی ٹرینوں اور ہوائی جہازوں سے آنے والوں کی چیکنگ نہی ۃو رہی۔تاہم جسٹس وزیر آنندسن کا کہنا ہے کہ ان ذرائع آمدو رفت پر بھی جلد چیکنگ شروع کر دی جائے گی۔
سویڈن سے صوبہ اوسفولڈ اور ہیڈ مارک آنے والی سڑکوں پر جگہ جگہ چیکنگ کے لیے ناکے لگا دیے گئے ہیں۔سویڈن نے منگل کے روز اپنے قوانین میں تبدیلی کی ہے اس لیے ناروے بھی اس کی پیروی کر رہا ہے۔نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے نارویجن خبر رساں ایجسنسی این آر کے سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سویڈن کے امیگریشن قوانین سخت کرنے کی وجہ سے ہمیں بھی یہ خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ کہیں پناہ گزینوں کا طوفان ناروے کا رخ نہ کر لے۔
NRK/UFN