افغان شخص کو ارداہء قتل کی سزاء

فریدرکسٹاڈ کے رہائشی افغانی کو اوسلو کورٹ نے دو برس کی مشرو ط سزاء سنائی ہے۔اس شخص پر الزام تھاکہ اس نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے لیے ایک ستائیس سالہ شخص کو ڈھائی لاکھ کرائون کی رقم ادا کی۔اس کا مقصد یہ تھاکہ اسکی انیس سالہ بیٹی اپنے بوائے فرینڈ سے دوستی ختم کر دے۔قتل کرنے کا معاہدہ زبانی طے ہوا تھا۔جبکہ اس بات کا ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا کہ یہ رقم قتل کے لیے ادا کی گئی تھی۔جبکہ سرکاری جج داگ فن کے مطابق یہ ثابت ہو چکا ہے کہ باپ نے اس لڑکے کو مار ڈالنے کا معاہدہ کیا تھا۔
اسے ارادہء قتل کے الزا م میں عدالت نے سزاء سنائی ہے۔جبکہ اس منصوبے میں ملوث مزید دو مردوں اور ایک عورت کو بھی زیر حراست لے لیا گیا ہے۔جنہوں نے اقبال جرم کر لیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں