۔پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔این اے ۶۰ میں پارٹی کے دیرینہ کارکن کو ٹکٹ ملے گا۔انجینئر افتخار چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما انجینئر افتخار چودھری جو این اے ۶۰ سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار بھی ہیں۔اخباری بیان میں کہا ہے کہ قوم نے عمران خان پربھرپور اعتماد کیا ہے پی ٹی آئی اس پر پورا اترے گی۔انہوں نے شیخ رشید کی اس بات کی تردید کی پارٹی میں کوئی اختلاف ہے ۔عمران خان جو فیصلے کرتے ہیں پوری پارٹی ان کی پشت پر کھڑی ہوتی ہے۔این اے ۶۰ میں ٹکٹ پارٹی کے پرانے کارکن کو دیا جائے گا۔راولپنڈی کے عوام نے عمران خان کو ہمیشہ عزت دی اور شمالی پنجاب کی قیادت نے تو انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کے لئے عامر کیانی اور ان کی ٹیم لائق صد مبارک ہیں۔