جمعرات کی شام کو نارویجن ولیعہد شہزادہ ہاکون نے بیرم میں واقع مسجد النور کا دورہ کیا۔شہزادہ ہاکون کو مسجد کی انتظامیہ اور بیرم کے مئیر Lisbeth Hammer Krog
لزبتھ ہامر نے خوش آمدید کہا۔
ولیعہد شہزادے نے مسجد میں وہ جگہ دیکھی جہاں حملہ آور نے فائرنگ کی تھی۔مسجد کی دیوار میں ابھی تک فائرنگ سے ہونے والے سورخ موجود ہیں اور قالین پر داغ اس واقعہ کی گواہی دیتے ہیں شہزادے نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ڈرامائی حد تک نا قابل یقین ہے۔شہزادہ ہاکون نے اپنی گفتگو میں حملہ آور کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی اسکی چائنز بہن پر بھی اظہار افسوس کیا۔مسجد کے امام نے شہزادہ ہاکون کے مسجد کے دورے پر اظہار تشکر کیا جبکہ شہزادے نے اس بات کا عہد کیا کہ نارویجن سوسائٹی کو دہشت گردوں سے پاک سوسائٹی بنایا جائے گا خواہ دہشت گرد کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل سے ہو۔
NTB/UFN