اٹھارہ مئی سے اوسلو میں الیکٹرک اسکوٹر پر ایک سے ذائد افراد کی سواری کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو تین ہزار کراؤن تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک پریس ریلیز میں الیکٹرک اسکوٹر اور اسکے سواروں کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔
نئے قانون کے مطابق نارویجن پولیس اور شعبہء عوامی ٹرانسپورٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر تین ہزار کراؤن تک کا جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔اس قانون پر اٹھارہ مئی سے عمل درآمد ہو گا۔
نارویجن پارلیمنٹ کی اکثریتی رائے سے یہ قانون پاس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی کاؤنٹیز کے پاس الیکٹرک اسکوٹروں پر نئے ٹیکس نافذ کرنے کے اختیارات میں اضافہ ہوا ہے۔
NTB/UFN