اوسلو میں ایک ریسٹورنٹ میں گاہکوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے ایک ہفتہ کے لیے لائسنس کینسل کر دیا گیا۔این آر کے چینل کے مطابق اوسلو کے مغربی حصے میں اس ریسٹورنٹ میں پچھلے دو سالوں سے دو مرتبہ گاہکوں سے امتیازی سلوک کا جائزہ لیا گیا ہے۔پچھلے برس نارویجن قومیت کے علاوہ تین دوسری قومیتوں کے گاہکوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا جبکہ اس سال بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جسکے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا لائسنس ایک ہفتہ کے لیے کینسل کر دیاگیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ریسٹورنٹ کو نسلی امتیازی سلوک کی وجہ سے لائسنس کھونا پڑا۔شہر کے مئیر ستیان برگر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اصولی بات ہے۔ریسٹورنٹ میں دو مختلف قومیوتوں کے گروپس گئے ۔ایک گروپ کو قبول کر لیا گیا جبکہ دوسرے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔
NTB/UFN