امریکن جوتے بنانے والی کمپنی ٹمبر لینڈ نے نارویجن اسپورٹس بوتیک آؤٹ لیٹ پر الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے انکے پانچ جوتوں کے ڈیزائن کی نقل کی ہے۔جبکہ نارویجن کمپنی کے میڈیا شیف تھور آندرش اسکائیا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ انہوں نے اس سے ملتے جلتے جوتے ایک ڈینش کمپنی سے بھی خریدے ہیں۔انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کمپنی نے اتنی چھوٹی سی بات پر ناویج کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
جبکہ امریکن کمپنی ٹمبر لینڈ کی پریس ترجمان Leslie Grundy لیسلی گرنڈی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی کمپنی کے لیے اپنے برینڈ کی حفاظت ضروری ہے۔
گرنڈی نے روزنامہ داگن آویس کو ایک میل میں لکھا کہ ہمارے لیے دانشورانہ املاک کے حقوق سب سے اہم ہیں۔اور ہم انہیں سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
اس مقدمہ کا آغاز اگلے سال ہوردے لینڈ کی عدالت میں کیا جائے گا۔