امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں 12منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوگئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ میامی کے علاقے سرف سائیڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ جب عمارت گری تو اس وقت اکثر مکین سو رہے تھے۔ عمارت جزوی طور پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد میں سے اکثر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
ریسکیو اداروں کی جانب سے دو روز سے سراغ رساں کتوں کی مدد کے ذریعے لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔