امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکی پولیس کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر کر دیا گیا۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یاسر بشیر اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد امریکی ہی نہیں بلکہ پہلے مسلمان ہیں جنہیں اسسٹنٹ چیف کا عہدہ دیتے ہوئے ہیوسٹن پولیس کے سربراہ ٹرائے فنر کی طرف سے گھریلو تشدد ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے یاسر بشیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے کی طرف سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے بتایا گیا۔ امریکی سفارتخانے نے یاسر بشیر کی باوردی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پہلے پاکستانی امریکی کمانڈر اور پہلے مسلمان ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہیوسٹن ٹیکساس کا وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن بستے ہیں۔