امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں ایک مسافر سوار تھا جس کی قسمت کےبارت میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائٹرز نے برطانوی اخبار دی سن کے حوالے سے بتایا ہے کہ انگلینڈ کے شمال مشرقی ساحل پر ایک امریکی جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ دی سن نے امریکی ایئر فورس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارہ معمول کی ایک تربیتی پرواز پر تھا جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر طیارے کی تباہی کی وجوہات اور اس میں موجود واحد پائلٹ کے حوالے سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
دوسری جانب برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف 15 سی تھا جو یارکشائر کے شمال میں تباہ ہوا جائے حادثہ پر بڑا سرچ آپریش جاری ہے۔ سکائی نیوز کے مطابق برطانوی کوسٹ گارڈ نے بھی طیارے کی تباہی کی تصدیق کردی ہے۔