امریکی نیوی کے بحری جہاز میں زوردار دھماکے کے بعدآگ لگ گئی۔واقعہ امریکی شہر سین ڈیاگو کے نیول بیس پر کھڑے جہاز میں پیش آیا جس کے بعد اس پر امدادی کارروائیوں کاآغاز کیاگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔
واقعے میں 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔جنگی جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے جنہیں جہاز سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔