بھارتی ریاست اتر پردیش میں بچے کو اغوا کرنے والا ملزم املاء کی غلطی سے پکڑا گیا۔
26 اکتوبر کو ایک 8 سالہ بچہ اغوا ہوا اور تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا گیا۔ ملزم نے اغوا کے روز مغوی بچے کے والد کو چوری کے موبائل فون سے پیغام بھیج کر 2 لاکھ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ملزم نے پیغام میں لکھا ’ دو لاکھ روپے سیتا پور لے کر پہنچیے، پولش کو نہیں بتانا، نہیں تو ہتیا کردیں گے۔‘
ملزم نے پولیس کو ’پولش‘ اور Sitapur کو Seeta-Pur لکھا ہوا تھا۔ پولیس نے بچے کے قاتل کی تلاش شروع کی تو 10 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں پرتاپ سنگھ بھی شامل تھا۔ پولیس نے تمام ملزمان سے کہا کہ وہ ’ میں پولیس میں بھرتی ہونا چاہتا ہوں، میں ہردوئی سے سیتا پور روڈ دوڑ کر جاسکتا ہوں۔‘
پولیس کی یہ چال کام کرگئی اور ملزم پرتاپ سنگھ اس جال میں پھنس گیا۔ اس نے اس جملے میں وہی ہجے استعمال کیے جو اس نے مغوی بچے کے والد کو میسج کرتے ہوئے استعمال کیے تھے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا۔