پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے
گلبہار کالونی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی دعوت اب گلی گلی اور کوچہ کوچہ پھیل چکی ہے قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ ساتھ اب گلی محلے کی قیادت بھی شامل ہو رہی ہے جو اس بات کی نوید ہے کہ تبدیلی کا سورج طلوع ہونے والا ہے وہ ساجد علی قریشی صدر پوٹھوہار ٹائوں کی زیر صدارت ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جس میں راجہ طاہر کیانی راجہ ممریز کیانی راجہ ضیافت اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی کیں شامل ہوئے۔اس موقع پر دیگر مہمانان خصوصی میں شہر کے تین ایم پی اے جن میں اعجاز خان جازی،ٓصف محمود اور عارف عباسی تھے ۔اس کے علاوہ صدر انصاف اسٹوڈنٹس فورم ارسلان چودھری،انصاف یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار ،سابق امیدوار اسمبلی واثق عباسی،صدر یوسی شاہ فیصل جہانگیر قریشی،ایڈیشل سیکرٹری پوٹھوہا امجدچودھری،پوٹھوہار ٹائون کے سیکرٹری جنرل چودھری نذیر بھی شامل تھے۔راجہ طاہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا اب اللہ کے کرم سے یہ پولنگ اسٹیشن پی ٹی آئی کا ہے،ممریز کیانی نے کہا ہمیں آج پتہ چلا کہ ایم پی اے بغیر گارڈز اور بندوقوں کے بھی ہوتے ہیں۔مقررین نے نئے آنے والوں کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر پرانے کارکنوں کی حوصلہ افازائی کرتے ہوئے انہیں ستائیشی الفاظ سے نوازا گیا۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تقریب میں اہلیان محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی عوام کا جذبہ قابل دیدنی تھا