اطالوی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیاء میں موجود انسانی اسمگلروں کے نیٹ ورک کے کم از کم ایک ممبر کا ناروے سے رابطہ ہے۔نارویجن اخبار وی جی نے پلیرمو میںایک ایسی دستاویز تک رسائی حاصل کرلی ہے جس پر پبلک پراسیکیوٹر کے دستخط ہیں۔اس دستاویز میں لیبیاء میں موجود انسانی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار اور نیٹ ورک کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ موجود ہے۔کئی کالز میں ناروے میں موجود نیٹ ورک سے رابطے کے شواہد ملے ہیں۔ان ربطوں کی جاسوسی کاکام گذشتہ سال کیا گیا تھا لیکن پولیس کے مطابق یہ نیٹ ورک ابھی بھی موجود ہے۔نارویجن پولیس کو اطالوی پولیس کی تفتیش کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے جس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
NTB/UFN