انسانی اسمگلنگ منشیات اسمگلنگ سے ذیادہ نفع بخش کاروبار
یورپ کی جانب پناہ گزینوں کو لانے والی کشتیاں ایک منافع بخژ کاروبار بن گئی ہیں۔سال دو ہزار سترہ میں اب تک اٹلی 83.000 پناہ گزینوں کو پناہ دے چکا ہے۔یہ پناہ گزین بحیرہء روم اپ ار کر کے آئے تھے۔موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باٹ مافیاء نے خوب ترقی کی ہے۔اس لیے کہ یورپ کی جانب آنے والی پناہ گزینوں کی کشتیوں کے مالک ماہانہ کئی ملین یورو کما لیتے ہیں۔
یونان میں موجود نارویجن ایمبیسی نے ایک سروے میں بتایا کہ اطالوی مافیا کس طرح ماہانہ کئی ملین یورو یونانیوں کے ساتھ مل کر کما لیتا ہے۔ایک محطاط اندازے کے مطابق ایک ایسی کشتی سے ایک چکر میں 270.000 یورو تک کی آمدن ہو جاتی ہے جو کہ دو اشاریہ چھ ملین نارویجن کراؤن کے برابر رقم ہے۔
اس مافیاء کے کئی ارکان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سیاستدانوں اور بوروکریٹس کو بھاری رقوم سے بھرے ہوئے لفافے پیش کیے تھے ۔تاکہ وہ انسانی اسمگلنگ میں رکاوٹ نہ بنیں۔اس مافیا کا کہنا ہے کہ ہمیں منشیات کی اسمگلنگ سے کہین ذیادہ انسانی اسمگلنگ میں منافع ہوتا ہے۔
NTB/UFN