انسداد پولیو مہم میں 95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انسدادپولیومہم نیمقررہ ہدف کا 95.3 فیصدحاصل کرلیا، سب سے کامیاب پولیومہم صوبہ سندھ میں چلائی گئی، پولیومہم آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں کے130 اضلاع میں ہوئی، قومی انسدادپولیومہم 13تا 21 اگست تک جاری رہی ۔ وزارت صحت کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیومہم کا ہدف 3کروڑ 36 لاکھ 62 ہزار 764بچے تھے، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔ سندھ کے41اضلاع میں 84 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، سندھ میں پولیومہم کی کامیابی کی شرح 98 فیصدرہی جبکہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 4.56 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، صوبے میں پولیومہم کامیابی کی شرح 97.8 فیصد رہی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے 10اضلاع میں 6 لاکھ 69 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، وہاں پولیومہم کامیابی کی شرح 96.5 فیصد رہی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے33اضلاع میں 17.86 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا اور کامیابی کی شرح 94 فیصدرہی، اسی طرح بلوچستان کے 25 اضلاع میں 21 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہدف تھا اور مہم کامیابی کی شرح 89.8 فیصد رہی۔ وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ بارشوں،سیلاب سے بلوچستان میں پولیومہم متاثرہوئی، پولیومہم میں 31ملین بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے گئے، ذیلی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 25ہزارورکرز نے حصہ لیا جبکہ 23 ہزار 934 ایریاا نچارج اور 7049 یوسی میڈیکل آفیسرز مہم کا حصہ تھے۔