ناروے میں اپنی نوعیت کی منفرد ملٹی کلچرل تنظیم انٹر کلچرل وومن گروپ آلنا بی دیل کے زیر انتظام اکیس مئی کو بروز ہفتہ دو پہر ایک بجے جشن بہار فیسٹیول کا انعقاد ہو رہا ہے۔اس فیسٹیول میں نارویجن خاتون وزیر ثقافت انگا مارت اور شہر کی مئیر مہمان خصوصی ہوں گی۔فیسٹیول میں مہمان اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہو سکیں گے۔اس موقع پر کھانے پینے کی مختلف اشیائے خور دو نوش ڈریسز اور جیولری کے اسٹالز لگائیں جائیں گے۔جبکہ مہمانوں اور بچوں کی تفریح کے لیے مختلف تفریحی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
source/urdufalak newsdesk