انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں موسم خزاں کی الوداعی پارٹی،فن پاروں کی نمائش اور ادبی محفل

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں تیس ستمبر بروز جمعرات ڈیزائننگ اور لینگوج گروپ نے موسم خزاں کی چھٹیوں سے پہلے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔
پارٹی میں نارویجن زبان سیکھنے والا گروپ اور ڈیزائننگ گروپ کی خواتین حصہ لیں گی۔اس گروپ کی جانب سے ٹیکسٹائل اور ڈیکوریشن آئٹم کی مختصر نمائش کی جائے گی۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی ادبی محفل کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔جس کا مقصد خواتین کی ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور انکو بہتر کرنا ہے تاکہ خواتین اپنی شخصیت میں چھپپی صلاحیتوں سے اپنی شخصت میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ فائدہ بھی اٹھائیں۔
اس پروگرام میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی تمام ممبر خواتین شامل ہو سکتی ہیں۔خواہشمند خواتین 29 ستمبر بدھ کے روز تک اپنا نام واٹس گروپ میں، فیس بک یا اردو فلک کی ای میل کے ذریعے لکھوا دیں۔جو خواتین ممبر نہیں ہیں وہ ikkg.no کی ویب سائٹ پہ جا کر ممبر بن سکتی ہیں۔
پارٹی ون ڈش ہو گی اس لیے سب خواتین کوئی بھی آسان ڈش لسٹ میں سے منتخب کر کے لا سکتی ہیں۔جو خواتین ڈرائنگ روم کی کوئی خوبصورت ٹیکسٹائل پراڈکٹ جو انہوں نے خود تخلیق کی ہے یا ڈیزائن کی ہے مثلاّ کشن ٹیبل میٹ یا اس سے ملتی جلتا کپڑے کا کوئی بھی فن پارہ نمائش میں رکھنے کے لیے لا سکتی ہیں۔اطلاع دے کر۔
جو خواتین ادبی محفل یں کوئی ذاتی یا کسی کی شاعری، کوئی دلچسپ واقعہ سنانا چاہیں وہ بھی اپنا نام ادبی محفل میں لکھوا سکتی ہیں۔
مزید معلومات کے لیے اس موبائل پر رابطہ کریں
90871926
منجانبب انتظامیہ
انٹر کلچرل وومن گروپ
اوسلو

اپنا تبصرہ لکھیں