انٹر کلچرل وومن گروپ کے زیر انتظام نارویجن اور ڈیزائننگ کی کلاسز شروع کی جا رہی۔ان کلاسز میں محدود سیٹیں ہیں۔اس وقت چند سیٹیں خالی ہیں جن پر نارویجن زبان سیکھنے میں یا زبان کو بہتر کرنے میں دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس وقت نارویجن زبان اوسلو بورگ گھاتہ اکتیس میں میر تنظیم کی عمارت میں کلاسز جاری ہیں۔یہاں تربیت یافتہ اور مستند نارویجن اور پاکستانی اساتذہ کی ٹیم جدید طریاور موثر طریقے سے زبان سکھا رہی ہے۔
ڈیزائننگ کی کلاسز کا مقصد ایسی خواتین کو جو کہ کسی قسم کی بیماری کی چھٹی پر ہیں یا گھر پر رہنے کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہیں انہیں ذہنی پریشانی سے تخلیقی کام کے ذریعے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔جبکہ ڈیزائننگ کے عملی کام کے ذریعے ایسی خواتین کو نارویجن زبان سکھانا اور بنیادی حساب اور پروفیشنل نارویجن سکھانا بھی ایک مقصد ہے۔کورس میں حصہ لینے والی خواتین اس سرگرمی سے بہت مطمئن اور خوش دکھائی دیتی ہیں۔
ڈیزائننگ اینڈ پروفیشنل نارویجن لینگوج کورس میں بھی چند سیٹیں خالی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین مزید معلومات کے لیے اردو فلک ڈاٹ نیٹ سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
نمبر برائے معلومات نارویجن لینگوج کورس
ڈیزائننگ اینڈ پروفیشنل نارویجن لینگوج کورس
90871926